Home » News » احتجاج کرنیوالوں پر اسرائیل کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

احتجاج کرنیوالوں پر اسرائیل کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

  • Publish on November 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسرائیلی فوجی نےغزہ کے سرحدی علاقے میں احتجاج کرنیوالوں پرگولیاں برسادیں،ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔ اسرائیل کوغزہ میں اس کے خلاف احتجاج کرنے والے بھی پسند نہیں، اس کاعملی مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب نہتے فلسطینی اسرائیلی درندگی کے خلاف غزہ کے سرحدی علاقے میں احتجاج کررہے تھے ،جواب میں کسی وضاحت کے بجائے ان پرگولیاں برسنا شروع ہوگئیں۔ایک گولی بائیس سال کے نوجوان حامدی الفلاح کے سرمیں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جان سے گیا۔ اندھادھند فائرنگ کی زدمیں آکرمتعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔