Home » Gujranwala » غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بچے ،بوڑھے ،جواں ،خواتین بلبلا اٹھے

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بچے ،بوڑھے ،جواں ،خواتین بلبلا اٹھے

گوجرانوالہ:گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بچے ،بوڑھے ،جواں ،خواتین بلبلا اٹھے ۔ رات کے وقت اچانک بجلی بند ہونے سے کمسن بچوں کی چیخیں دور دور تک سنائی دینے لگی ۔ گھروں میں مقید شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نہروں ،ٹیوب ویلوں کا رخ کر لیا۔ نہروں میں دفعہ 144 ہونے کے باوجود شہریوں کا زبردست رش ایک ماہ کے دوران دس سے زائد افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے باوجود شہری گرمی سے تنگ آ کر نہروں راجباﺅں اور ٹیوب ویلوں پر نہانے میں مصروف ہیں ۔