Home » Business » مظفرگڑھ :گنے کی فصل تیار مگرشوگر ملز تاحال بند

مظفرگڑھ :گنے کی فصل تیار مگرشوگر ملز تاحال بند

مظفرگڑھ :ضلع مظفرگڑھ میں گنے کی فصل پک کر تیار ہوچکی ہے مگر شوگر ملز نہ چلنے کی وجہ سے غریب کاشتکار ابھی تک فصل نہ کاٹنے پر مجبور ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ضلع مظفر گڑھ میں 3شوگر ملز ہیں جو کسانوں سے گنے کی فصل خریدتی ہیں اور ہر سال نومبر کے مہینے میں گنے کی سالانہ فصل کاشت کی جاتی ہے۔ نومبر کے مہینے میں ہی کاشتکار فصل کا ٹ کر شوگر ملز کو فروخت کرتے ہیں مگر اس سال ابھی تک ان 3شوگر ملز میں سے کوئی بھی نہیں کْھل سکی۔جبکہ فصل وقت پر نہ کاٹنے کی وجہ سے اگلی فصل میں بھی تاخیر اور نئی فصل بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو جلد ازجلد چلوایا جائے تاک وہ اپنی فصل کاٹ سکیں۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر غلام عباس سومرو کا کہنا ہے کہ وْہ شوگر ملز مالکان سے رابطہ میں ہیں اور محرم کے بعد شوگر ملز کھولنے کے حوالے سے وقت کا فیصلہ کیا جائے گا۔