Home » News » دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

  • Publish on November 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

دنیا فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ ایتھنزمیں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ اسرائیل میں سیکڑوں شہری حملوں کی مخالفت میں سڑکوں پرنکل آئے۔اسرائیلی حملوں کے خلاف خود اسرائیل کے شہری بھی احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب میں ہونے والی مظاہروں میں شریک سیکڑوں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ حملوں کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے حملے فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کیں گئیں۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین کا کہنا تھا نہتے لوگوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت کی توہین ہے اسے فوری طور پر بندکرایاجائے۔ عرب اور مغربی ممالک کوعملی طور پر کچھ کرنا ہوگا۔ ایتھنزمیں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔