Home » Gujranwala » پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد اور منظم ہے ،محمد اشفا ق

پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد اور منظم ہے ،محمد اشفا ق

گو جرا نوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد اور منظم ہے صدر مملکت نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس طرح پارٹی کو سنبھالا ہے یہ ان کی اعلیٰ سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مشیر بر ائے سیاسی امور وزیر اعظم آزاد کشمیرچو ہدری محمد اشفا ق گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے پاکستان کھپے کے نعرہ نے ملک کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے سیاست کی ہے اور پاکستانی عوام کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ہیں ۔ بعض عناصر بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے لیکن ان شکست خوردہ عناصر کو سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور گو جرا نوالہ بھٹو خاندان کے شیدائیوں کا شہر ہے ۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلا ف سازشو ں کے جا ل بننے والے ذلیل و خوار ہوں گے ۔