Home » Gujranwala » پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں گے،اظہر محمود چیمہ

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں گے،اظہر محمود چیمہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سینئر راہنما چوہدری اظہر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں گے تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپٹ حکومتی ٹولوں کو جیلوں میں ڈالے گی قومی دولت کو بے دردی سے لوٹنے والا کا احتساب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی91 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ ،رانا نبیل،عثمان ایوبی ،لیاقت پاکستانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا عوامی حقوق کی بحالی اور خوشحال پاکستان کا قیام ہے زرداری اور نواز نظام سے چھٹکارا ہی عوامی خوشحالی کا ضامن ہے عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کرکے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے انتخابات میں عوامی نفرت ہی کرپٹ حکمرانوں کے خاتمہ کا سبب بنے گا ۔