Home » Gujranwala » گوجرانوالہ سے تحریک انصاف بھر پور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریگی ،رضا شاہنواز

گوجرانوالہ سے تحریک انصاف بھر پور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریگی ،رضا شاہنواز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف سٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ومعروف قانون دان رضا شاہنواز بٹر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر پاکستان کو خوشحال ومستحکم نہیں کیا جاسکتا قوم عمران خان کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں جو آئین وقانون کی حکمرانی اورعوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف پی پی99 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ سے تحریک انصاف بھر پور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی اور عوامی حقوق سلب کرنے والے عوامی نمائندوں کو شکست دے گی رضا شاہنواز بٹر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تنگ آئے لوگ عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں تحریک انصاف قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی ۔