Home » Gujranwala » دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جس کا کوئی مذہب نہیں ہے،نائیلہ جے دیال

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جس کا کوئی مذہب نہیں ہے،نائیلہ جے دیال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کرسچن پروگریسو موومنٹ پاکستان کی چیئرپرسن نائیلہ جے دیال نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جس کا کوئی مذہب نہیں ہے دہشتگردی میں ساری دنیا سے زیادہ جانی ومالی نقصان پاکستان اور پاکستانیوں کا ہورہا ہے دہشتگرد ی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا انسانیت کے دشمن مذہب کو بدنام کرنے اور انسانی جانوں کا خون ناحق بہانے میں مصروف ہیں وہ کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں مذہبی ،سیاسی ،سماجی رہنما اپنے مفادات اور جماعتی وسیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مشترکہ ایجنڈا اختیار کرکے دہشتگردی کے خاتمہ پر عملی کام کریں انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہوگی ۔