Home » Gujranwala » دھوکہ فریب اور دھاندلی کی سیاست کی بجائے عوام کی تابعداری کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں،راؤ علی احمد

دھوکہ فریب اور دھاندلی کی سیاست کی بجائے عوام کی تابعداری کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں،راؤ علی احمد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 96 راؤ علی احمد خاں نے کہا ہے کہ دھوکہ فریب اور دھاندلی کی سیاست کی بجائے عوام کی تابعداری کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اس طرح پیپلز پارٹی کا وجود ملک و قوم کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار راؤ علی احمد خاں نے لدھیوالا میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برادری ازم کی بجائے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سے سیاست کا آغاز کیا ہے ہر برادری سے تعلق رکھنے والے میرے ہمسفر بن رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کارکن ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں۔