Home » Gujranwala » ملک میں آئندہ حکومت بھی پی پی پی اور اسکی اتحادی جماعتوں کی ہو گی ،محمد طارق گجر

ملک میں آئندہ حکومت بھی پی پی پی اور اسکی اتحادی جماعتوں کی ہو گی ،محمد طارق گجر

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ حکومت بھی پی پی پی اور اسکی اتحادی جماعتوں کی ہو گی ، وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والو ں کو عام انتخابات میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی گرجاکھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیاجسکی قیادت کاشف منیر سندھو نے کی ۔ امیدوار این اے 96 چوہدری محمد سعید گجر، چوہدری محمد بخش، چوہدری عرفان گجر ، چوہدری عمران الہی بھی موجود تھے۔چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ صد ر آصف علی زرداری کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، بینظیر انکم سپورٹ پرگرام، ملازمین کو سرکاری کارپوریشنز میں شئیر ہولڈر بنانا ، آئین کی اصل شکل میں بحالی اور اداروں کا استحکام موجودہ حکومت کے عظیم کارنامے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فنڈز سے حلقہ میں سوئی گیس، بجلی، سٹرکوں گلیوں کی تعمیرسمیت ریکارڈ منصوبوںکی تکمیل ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کارکنوں اور مقامی عہدیداروںکو ہدایت کی کہ وہ پارٹی اور قیادت کے خلاف پروپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دے کر پی پی 92میں ضمنی الیکشن اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لئے متحرک کردار ادا کریں ۔