Home » Gujranwala » تین بچوں کے باپ 38سالہ جوان کو پھندہ دیکر قتل کر دیاگیا مقامی قبرستان میں سپردخاک

تین بچوں کے باپ 38سالہ جوان کو پھندہ دیکر قتل کر دیاگیا مقامی قبرستان میں سپردخاک

گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی)نامعلوم افراد کے ہاتھوں تین بچوں کے باپ 38سالہ جوان جس کو پھندہ دیکر قتل کر دیاگیاتھا اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا واقعات کے مطابق مہر قیصر محمود سکنہ محلہ لکھ داتا گکھڑ کے اہل خانہ رخسانہ بیگم اور تین بچے اپنے عزیزوں کو ملنے گئے اور مہر قیصر گھر پر ہی رہا بعدازاں وہ اپنے بھائی شاہد محمود کو بتا کر سلطان باہو زیارتوں کیلئے گیا اسکی بیوی گذشتہ روز واپس آئی تو مکان کو تالا لگا دیکھ کر اس کے بھائی شاہد کو بتایا اس نے آ کر دروازہ کھولا تو اندر قیصر کی رسیوں سے بندھی ہوئی نعش پڑی ہوئی تھی جسے پھندہ دیکر قتل کیا گیا تھا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کروا کر ورثاء کے حوالے کر دی تھی جسے نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا

Other News in this category

No more posts found in this category