Home » Gujranwala » ضلع گوجرانوالہ بالخصوص کینٹ سرکل میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کیلئے اقدامات مثالی رہے

ضلع گوجرانوالہ بالخصوص کینٹ سرکل میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کیلئے اقدامات مثالی رہے

ًگوجرانوالہ (جنرل رپورٹر) ضلع گوجرانوالہ بالخصوص کینٹ سرکل میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کیلئے کیے گئے اقدامات مثالی تھے۔ امن و امان کو بہتر اور موثر بنانے کا تمام تر سہرا ڈی ایس پی کینٹ سرکل شیخ محمد زبیر ،انسپکٹر عبدالحمید ورک اور اُن کی ٹیم کے سر ہے ۔ ان کی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین تھے۔ اہالیان علاقہ کی سماجی شخصیات نے جن میں خصوصاً راہنما تحریک انصاف رانا نعیم الرحمن خاں ، چودھری فقیر اللہ وڑائچ، ملک آصف، ذوالفقار ہاشمی، سید فوق شبیر، سید تصور حسین، فاروق گوندل ، مشتاق بادل ، راجہ ذوالفقار، عابد حفیظ ، رفیق الرحمن و دیگر نے کہا کہ محرم کا مہینہ ہمیں رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور یوم عاشورہ محرم کے دوران مختلف مکاتب فکر نے جس رواداری کا مظاہرہ کیا وہ خوش آئند امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے موثر اقدامات سے ضلع بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی اور آئندہ بھی اخوت کی فضا قائم رکھنا اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔