Home » Gujranwala » پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔خواجہ طارق جاوید

پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔خواجہ طارق جاوید

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاویدنائیک اور خواجہ غیورنائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے قوم ان قومی مجرموں سے ایک ایک جرم کا حساب لے گی‘ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آخر میںانہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر طرف مسائل ہی مسائل نظر آرہے ہیں کیونکہ ساڑھے چار سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت نے غریب عوام کے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکمران قومی مجرم ہیں اور آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام ان سے ایک ایک جرم کا حساب لینگے۔