Home » Gujranwala » پاکیزہ کی کتاب میں معصومیت ہے یہی مصومیت اس کتاب کا حسن ہے ، شاہین اشفاق

پاکیزہ کی کتاب میں معصومیت ہے یہی مصومیت اس کتاب کا حسن ہے ، شاہین اشفاق

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)ممتازماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد المشرقی کی بیٹی پاکیزہ ماجد مشرقی کی کتاب ’’بڑے تعّجب کی بات ہے‘‘کی تقریب رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے ممتاز دانشور،ڈاکٹر محمداجمل نیازی تھے جبکہ تقریب کی صدارت بابا جی عرفان الحق نے کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں پاکیزہ ماجدمشرقی کی کتاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد اجمل نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکیزہ ماجد مشرقی کی سوچ بھی کوبھی مشرقی ہونے کو پسند کیاہے اور کہا کہ پاکیزہ ماجد مشرقی نے اپنی کتاب میں حق کی آواز بلند کرکے کربلاوالوں کی سنت ادا کی ہے مفکراسلام علامہ زاہدالراشدی نے اپنے خطاب میں محرم الحرام کے حوالے سے حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام عالی مقام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قومی اسمبلی کی رکن محترمہ شاہین اشفاق نے اپنے خطاب میں پاکیزہ ماجد مشرقی کی کتاب آنے والے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوںنے اپنے خطاب میں پاکیزہ ماجد مشرقی کی کتاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ممتاز شاعرجان کاشمیری نے کہا کہ پاکیزہ کی کتاب میں معصومیت ہے یہی مصومیت اس کتاب کا حسن ہے ۔برگیڈیئر غضنفرڈارنے کہا کہ پاکیزہ ماجد مشرقی کی کتاب آنے والے روشن مستقبل کی نویدہے صدر مجلس باباجی عرفان الحق نے صدارتی خطاب میںکہاکہ اس قوم کی حالت اس وقت تک نہ بدلے گی جب تک اس کے ہر کام میں اخلاق نہیں آئے گا اخلاق کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہا کہ یہ اخلاق ہی کا نتیجہ ہے کہ پاکیزہ ماجد مشرقی نے سیکنڈیئر کی سٹوڈنٹ ہوتے ہوئے کتاب لکھی ہے۔ پاکیزہ نے ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا مستقبل روشن ہے۔ممتاز قانون دان خواجہ آفتاب عالم نے اپنے خطاب میں پاکیزہ مشرقی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکیزہ نے نوجوان نسل کی تربیت کے لئے ان کی رہنمائی کی ہے پاکیزہ نے نوجوان بچوں کوبہتر مستقبل کے بارے میں ان کی صحیح ترجمانی ہے۔ دیگر مقررین مفتی عمران بشیر،فرزند علی چیمہ،قاری ارشد محمود صفدر،عبداللہ مشرقی شامل تھے۔ اس تقریب کا اہتمام تحریک کارخیر نے کیا۔