Home » Gujranwala » کمیونٹی کو ری بیٹ اور ریفنڈسے متعلق حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیاجائے گا،ملک محمد امین ناز

کمیونٹی کو ری بیٹ اور ریفنڈسے متعلق حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیاجائے گا،ملک محمد امین ناز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے علی ارشد حکیم چیئرمین ایف بی آر اسلام آباد سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چیمبر کے نائب صدرملک محمد امین ناز نے کی ۔وفد میں سابق صدور شیخ محمد نسیم ،اخلاق احمد بٹ ، خواجہ ضرار کلیم ،رانا شہزاد حفیظ ،و دیگر ساتھیوںنے شرکت کی۔ملاقات کا مقصد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔انہوںنے چیئرمین ایف بی آر کو بتایا کہ اس وقت تیارمصنوعات کے مقابلے میں رامیٹریل کی ITPویلیو زیادہ ہے اس مسئلہ پر نظر ثانی کی جائے۔چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملہ کی جانچ پڑتال کر کے بزنس کمیونٹی کی اس شکایت کو دور کیا جائے گا۔وفد نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی کو ری بیٹ اور ریفنڈ کے سلسلہ میں بھی کافی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو یقین دلایا کہ کمیونٹی کو ری بیٹ اور ریفنڈسے متعلق حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیاجائے گا۔وفد نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر ایکسپورٹ کی جانے والی سرامکس مصنوعات کو پہلے Scan کیا جاتا تھا لیکن اب مصنوعات کی پیکنگ کوچیک کرنے کیلئے کھول دیا جاتا ہے جس سے مصنوعات کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے ۔چیئرمین ایف بی آر نے احکامات جاری کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ سرامکس مصنوعات کی پیکنگ کھولنے کی بجائے Scaningکی جایا کرے گی۔وفد نے بزنس کمیونٹی کی شکایات دور کرنے پر چیئرمین ایف بی آرکا شکریہ ادا کیا اور گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔