Home » Gujranwala » ضلع گوجرانوالہ میں پارٹی کے تنظیمی الیکشن سے تحریک انصاف متحرک اور فعال ہو گی،ملک امتیاز

ضلع گوجرانوالہ میں پارٹی کے تنظیمی الیکشن سے تحریک انصاف متحرک اور فعال ہو گی،ملک امتیاز

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف الیکشن سیل ضلع گوجرانوالہ کے صدرملک امتیاز نور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ میں پارٹی کے تنظیمی الیکشن سے تحریک انصاف متحرک اور فعال ہو گی۔ اس سلسلہ میں ضلعی الیکشن سیل بھرپور تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اور ضلع بھر میں پرامن شفاف الیکشن کرانا ہمارا اولین فرض ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرتضیٰ کمال لائبریری سیشن کورٹس میں الیکشن سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل الیکشن سیل رؤف احمد چوہان ایڈووکیٹ اور جن وکلاء صاحبان نے شرکت کی ان میں چودھری احور طفیل وڑائچ، چودھری عمران اللہ ،معظم بدر الاسلام،سردار عبدالماجد،معین احمد بٹ،مرزا کاشف،لیاقت علی سلہریا، رضوان ہمایوں،عمران یوسف گجر، مہر امین،امیتاز احمدورک، شوکت محمود چیمہ، منصور احمد چیمہ،محمد نسیم بٹ،محمد ظہیر ناگرہ، عمر مشتاق چوہان، محمد عباس گجر، یاسر سلیم رانا، تاج ولی خاں، چودھری محمد یونس،سردار سرفراز، معظم بن ایزد، چودھری اکبر بابا، رانا ارشد بشیر خاں، نعیم احمد چودھری، رضا شاہ نواز بٹر، ریاض وڑائچ و دیگرشامل تھے۔ مذکورہ وکلاء صاحبان نے تنظیمی الیکشن کامیابی سے منعقد کروانے کیلئے تجاویز دیں۔