Home » Gujranwala » ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس صدارت عتیق یوسف ضیاء نے کی

ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس صدارت عتیق یوسف ضیاء نے کی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین پریس کلب عتیق یوسف ضیاء کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں گوجرانوالہ کے مقامی صحافی سعدی بٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سعدی بٹ کے قاتلو ں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ورنہ گوجرانوالہ ضلع بھر کے صحافی بھر پور احتجاج کریںگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق یوسف ضیاء نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ٹارگٹ بنا کر صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومتی دور میں ملک بھر میںجس طرح صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے وہ باعث تشویش ہے حکومت کوصحافیوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہیے ۔ورنہ ہر سطح پر اس گھناؤنی سازش کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اجلاس میں حاجی عبدالرؤف مغل، نجیب اللہ ملک، مہر خالد مجید سوہدروی، چوہدری صابر حسین ، چوہدری امین گورائیہ،چوہدری محمد صدیق کلہ،میاں عبدالوکیل ،چوہدری محمد اقبال،شاہد اقبال مغل،میاں اظہر حسین،چوہدری محمد وزیر،محمد یوسف شاد،چوہدری احسان اللہ گجر،شاہد خاں نیئر،غضنفر عباس شیرازی، ڈاکٹر محمد اسلم گوندل ،اور دیگر ضلع بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔