Home » Gujranwala » کراچی میں اتحادی ٹولہ خود ٹارگٹ کلرز کی پشت پناہی کر رہا ہے،غلام دستگیر خان

کراچی میں اتحادی ٹولہ خود ٹارگٹ کلرز کی پشت پناہی کر رہا ہے،غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مفلوج حکومت کا پول کھل گیا،وزیر داخلہ کے بیانات اور اقدامات قوم کی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں،ملک میں حکومت نام کی کوئی شے نظر نہیں آتی،حکمران اسلام آباد میں مقید ہو کر رہ گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے اپنے اقتدار کی خاطر ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،کراچی میں اتحادی ٹولہ خود ٹارگٹ کلرز کی پشت پناہی کر رہا ہے،،خراب ترین صورتحال کے باوجود پولیس اور رینجرز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر امن و امان کے قیام کے لئے دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بے یقینی اور افرا تفری سے نکالنے کے لئے فوری طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ناگزیر ہیں ،مجرم حکومت ملک چلانے کی قطعی اہل نہیں ہے،اس موقع پر ضلعی صدر مستنصر علی گوندل،تحصیل صدر اعجاز احمد پرویا بھی موجود تھے۔