Home » Gujranwala » گوجرانوالہ کے بے شمار ترقیاتی کاموں میں تیزی سے اور جلد مکمل ہوئے،شاہد محمود بٹ

گوجرانوالہ کے بے شمار ترقیاتی کاموں میں تیزی سے اور جلد مکمل ہوئے،شاہد محمود بٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آئرن سٹیل شیٹ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بٹ نے کہا یوم عاشورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس جوانوں کی بہتر حکمت عملی اور دلیرانہ اور فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی کو سر انجام دینے پر اہل گوجرانوالہ کے باسیوں نے سکھ کا سانس لیا، مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا ، اگر اسی طرح پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ عوام کا تعاون رہے تو بہت سے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ تاجر برادری کا ہمیشہ سے انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعاون رہا ہے ،جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ سمیت گوجرانوالہ کے بے شمار ترقیاتی کاموں میں تیزی سے اور جلد مکمل ہوئے ۔