Home » Gujranwala » گکھڑ منڈی موٹر سائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے خاتون سے2لاکھ روپے چھین کر فرار

گکھڑ منڈی موٹر سائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے خاتون سے2لاکھ روپے چھین کر فرار

گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل سوار ڈاکو معمر خاتون سے دن دیہاڑے دو لاکھ روپے چھین کر فرار واقعات کے مطابق خورشید بی بی زوجہ دین محمد چیمہ سکنہ بھگت گڑھ بنک سے دو لاکھ روپے نکلوا کر واپس گھر جا رہی تھی کہ کالج روڈ پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے اس کو ٹکر مار کر گرایا اور اس کے پاس رقم والی تھیلی چھین کر فرار ہو گیا متاثرہ خاتون مقامی صحافی باوا منور حسین چیمہ کی خالہ جان تھی