Home » Gujranwala » سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

گوجرانوالہ(وقائع نگار خصوصی)اس وقت ملک میں مسائل ہی مسائل ہیں اور ان مسائل میں اہم مسئلہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا ہے جہاں کا باواآدم ہی نرالا ہے اگر کوئی صدائے احتجاج بلند کرتا ہے تو اسے ٹرانسپورٹرز حضرات کے چہتے ہاکر اور ڈرائیور بے عزت کر کے سوار ہونے سے بزور طاقت منع کر دیتے ہیں قابل غور اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدالت کی طرفسے دور کے روٹس پربھی کرائے ہیں جو ریلیف ملا ہے جس کی رو سے صرف گوجرانوالہ سے لاہور تک کا کرایہ 100روپے سے 80روپیہ ہو چکا ہے اور ویگنوں والے80روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں لیکن حیرانگی کی بات ہے کہ فلائنگ کوچز والے اعلیٰ عدالتوں کی طرفسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے قطعاً تیار نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی من مانی کرتے ہوئے دھونس دھاندلی اور غنڈہ گردی سے مسافروں سے گوجرانوالہ سے لاہور کا سابقہ کرایہ آج بھی130روپے دھڑلے سے وصول کر رہے ہیں ، جبکہ یہ فلائنگ کوچز کا اے سی بھی بند رکھتے ہیں یہ برملا کہتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے کا ان پر اطلاق نہیں ہوتا جس پر شہری پریشان ہو کر رہ جاتے ہیں کہ واقعی فلائنگ کوچ والے بااثر اور مضبوط ہیں جھبی تو وہ عوام کو اعلٰی عدالت کے فیصلے کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ تک کرائے میں ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ،ان خیالات کا اظہار میاں اسد سعید ایڈووکیٹ ناظم اعلیٰ خاکسار تحریک نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح اعلیٰ عدالت کے حکم پر روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ سے لاہور کیلئے کرایہ برائے ویگن 100روپے سے کم ہو کر 80روپے ہو چکا ہے روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام بالا فلائنگ کوچ والوں سے اعلیٰ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کروا کر عوام کو ریلیف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ فلائنگ کوچز والے بھی عوام کو ریلیف دیکر اعلیٰ عدالت کے آرڈر پر عمل پیرا ہو سکیں ۔