Home » Gujranwala » سٹی پولیس آفیسر29 نومبر کو اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں عوام الناس سے خطاب کریں گے

سٹی پولیس آفیسر29 نومبر کو اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں عوام الناس سے خطاب کریں گے

گوجرانوالہ(ایس اے سندھو)سٹی پولیس آفیسرعبدالرزا ق چیمہ ’’ عوامی رابطہ مہم ‘‘کے تحت کل بروز جمعرات مورخہ29-11-2012کو 11:00بجے صبح اپنے آفس میں کھلی کچہری میں عوام الناس سے خطاب کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے ۔ شہریوں کوان کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری میں بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنی تجاویز اورمفید مشوروں سے سنئیر پولیس افسروںکو آگاہ کریں ۔سٹی پولیس آفیسرعبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور نفرت کی حائل خلیج کو دور کرنا ہے