Home » Gujranwala » مولانا ظفر علی خاں ایک نڈر ،بے باک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایہ شاعر مترجم اور ادیب تھے،طاہر محمود

مولانا ظفر علی خاں ایک نڈر ،بے باک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایہ شاعر مترجم اور ادیب تھے،طاہر محمود

گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی) مولانا ظفر علی خان نے صحافت کے ذریعے قوم کو اپنے حقوق حاصل کرنے اور جدوجہد کرنے ولولہ دیا اور ’’زمیندار‘‘ اخبار کے ذریعے صحافت کو بام عروج اور نئی اقدار سے روشناس کرایا ان خیالا ت کا اظہار صدر تحصیل پریس کلب وزیر آباد ملک طاہر محمود خاں نے مرکزی آفس ساروکی چیمہ میں اجلاس سے خطاب کے دوران بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 56ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سرپرست نجیب اللہ ملک، سینئر نائب صدر محمد گلشاد سلیمی، محمد نعیم بٹ،اصغر ہنجرا،جنرل سیکرٹری ناصر اقبال مہر، وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی ڈاکٹر آصف ملک، عمران رسول بٹ،محمد عمران سمراایڈووکیٹ،قیصر وڑائچ،علمدار حسین،فیصل محمود مغل، اشتیاق احمد ہاشمی، اقبال سردار، حکیم حفیظ اللہ منہاس، ڈاکٹر اکرم جاوید ،محمد فیصل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ملک طاہر محمود خاں نے کہا کہ مولانا ظفر علی خاں ایک نڈر ،بے باک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایہ شاعر مترجم اور ادیب تھے صحافت کے لئے یذاتی مفاد کو قومی مفاد پر کبھی ترجیح نہیں دی تھی اور حکومتی لالچ اور جبر کو مسترد کر کے قلم کی حرمت پر آنچ تک نہ آنے دی ان کی تعلیمات صحافت اور صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ درجات پر فائز کرے اجلاس میں ڈاکٹر آصف علی ملک کی خالہ جان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔