Home » Gujranwala » انشاء اللہ چاردسمبرکو ہونے والا ضمنی الیکشن جیت کر حلقہ پی پی92 کومثالی حلقہ بنادیں گے، محمد صدیق

انشاء اللہ چاردسمبرکو ہونے والا ضمنی الیکشن جیت کر حلقہ پی پی92 کومثالی حلقہ بنادیں گے، محمد صدیق

گوجرانوالہ(چوہدری محمد صادق)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن وحلقہ این اے 95کے امیدوار چوہدری محمد صدیق نے کہا کہ انشاء اللہ چاردسمبرکو ہونے والا ضمنی الیکشن جیت کر حلقہ پی پی کومثالی حلقہ بنادیں گے اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور حلقہ کے مزدوروں ،کسانوں اور عوام کو معاشری خوشحالی دلاکر روزگار ودیگر سہولتیں فراہم کی جائیگی جبکہ حلقہ پی پی92کے سابق ایم پی اے نے حلقہ کے عوام کی کوئی خدمت نہیں بلکہ حلقہ کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے حلقہ کے مسائل کو دلدل میں دھکیل دیا اور حلقہ سے منافقت اور جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے محلہ بختے والا میں ارشد محمودالمعروف اچھاپہلوان کی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کی صدارت حلقہ پی پی92کے امیدوار لالہ اسدا للہ پاپا نے کی جبکہ تقریب سے حلقہ پی پی 91کے امیدوار رانا فیصل رؤف خان، حاجی محمد جمیل مہر، ملک محمد اسلم کونسلر،کاشف عرف کاشی مہر، سعید مہر، چوہدری صادق ،چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ،لالہ لیاقت علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔حلقہ پی پی 92کے امیدوار لالہ اسد اللہ پاپانے صدارتی خطاب میں کہا کہ اقتدارہماری منزل نہیں عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ہم نے ہردور میں ظلم اورجبر کے خلاف سینہ سپرہوکر لڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ میں ان کو عوام کی بھرپور اکثریت حاصل ہے۔انشاء اللہ کامیابی عوام کی ہوگی۔اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے لالہ اسد اللہ پاپا کی حمایت کا اعلان کیا ۔