Home » Gujranwala » امن و امان کے قیام کیلئے عملی تعاون پر ہر طبقہ و فکر کے لوگوں کے شکر گزار ہیں ، عبدالجبار شاہین محمدامین چوہدری

امن و امان کے قیام کیلئے عملی تعاون پر ہر طبقہ و فکر کے لوگوں کے شکر گزار ہیں ، عبدالجبار شاہین محمدامین چوہدری

گوجر انوالہ(ایس اے سندھو)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین اورڈی سی او محمد امین چوہدری نے عاشورہ محرم الحرام پر مثالی بھائی چارے،اتحاد و یگانگت اور صبر و برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں مکمل امن و مان کے قیام کو یقینی بنانے پر عوامی نمائندوں ،تمام مکاتیب فکر کے جید علماء کرام ،مذہبی راہنماؤں او ر ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے اراکین ،میڈیا کے نمائندوں،سماجی تنظیموں کے عہدہ داروں ،معززین اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سرکاری افسروں ،پولیس کے جوانوں ،قومی رضا کاروں اور سیکورٹی انتظامات کے لیے رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے شہریوں کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں دن رات کام کرنے والوں کے عملی تعاون پر و ہ سبھی کے شکر گزار ہیں اور ضلع کو حسب روایت امسال بھی امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے پر ان سب کی خدمات اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔عاشورہ محرم پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے‘ کمشنر اور ڈی سی او تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی کرتے رہے ۔ضلع بھر کے افسروں اور جوانوں سمیت قومی رضا کاروں نے سکیورٹی کی ذمہ داری ادا کی جبکہ ریسکیو 1122،محکمہ صحت ،ٹی ایم اے ،واپڈا ،سوئی گیس ،پی ٹی سی ایل،سول ڈیفنس ،محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران اور اہل کار بھی عاشورہ محرم پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس رہے ۔