Home » Gujranwala » مفتی شاہ محمدمظہر اللہ مجددی کا سالانہ عرس مبارک ہمدرد سنٹر لاہور میں آج ہو گا

مفتی شاہ محمدمظہر اللہ مجددی کا سالانہ عرس مبارک ہمدرد سنٹر لاہور میں آج ہو گا

لاہور(بیورورپورٹ)بزمِ ارباب طریقت نقشبندیہ اور ادارہ مظہرالسلام لاہور کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ عرس مبارک حضرت مفتی شاہ محمد مظہر اللہ نقشبندی مجددی شاہی امام و خطیب جامع مسجد فتح پوری دہلی ہمدرد سنٹر لاہور میں مورخہ28نومبر بوقت2بجے دوپہر ہو گا ، جس میں خصوصی خطاب مفتی محمد مظہر اللہ سیالوی سیال شریف علامہ مفتی طاہر تبسم ،پروفیسر راؤارتضیٰ حسین اشرفی اور ڈاکٹر علامہ ممتاز احمد سیدی کا ہوگا جبکہ عرس مبارک کی صدارت جانشین مسعودِملت محمد مسرور احمد مدظلہ العالی کراچی فرمائیں گے ، علاوہ ازیں دیگر معرز شخصیات شرکت کرینگی خواتین کیلئے الگ باپردہ انتظام ہو گا ، عرس مبارک کے اختتام پر وسیع لنگر کا بھی انتظام ہو گا ۔