Home » Gujranwala » نقشوں کے بغیر تعمیرات بلڈنگ انسپکٹروں کی پانچوں گھی میں

نقشوں کے بغیر تعمیرات بلڈنگ انسپکٹروں کی پانچوں گھی میں

گوجرانوالہ(انویسٹی گیشن سیل)نندی پور اور کھیالی ٹاؤنز میں ٹی ایم اوز ٹی او آرز کی آشیر باد سے علاقوں میں نقشوں کے بغیر بلڈنگیں تعمیر ہونے لگیں بلڈنگ انسپکٹرز کروڑوں میں کھیلنے لگے اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی بے لگام بلڈنگ انسپکٹروں کیخلاف ڈی سی او ،کمشنر گوجرانوالہ سخت نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دونوں ٹاؤنز کے ٹی ایم اوز اور ٹی او آرز نے بھاری نوٹوں کی ’’چمک‘‘سے اپنے ماتحت بلڈنگ انسپکٹروں کو بغیر نقشوں کے بلڈنگیں بنانیوالے شہریوں کی کھالیں اتارنے کا ٹھیکہ دے رکھا ہے ان افسران کی آشیر باد سے ان کرپٹ بلڈنگ انسپکٹروں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں ، مذکورہ بلڈنگ انسپکٹروں نے اپنے علاقوں میں اندھیرنگری مچار رکھی ہے پوچھنے والوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے ان بلڈنگ انسپکٹروں کی لوٹ مار کا شکار شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ ترین بلڈنگ انسپکٹروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔