Home » Gujranwala » میونسپل کارپوریشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سائیکل سٹینڈز کی آڑ میں جگا وصولی ہونے لگی

میونسپل کارپوریشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سائیکل سٹینڈز کی آڑ میں جگا وصولی ہونے لگی

گوجرانوالہ(انویسٹی گیشن سیل)بااثر ’’جگا ٹیکس ‘‘مافیا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کو کھوہ کھاتے ڈال دیا اور اعلیٰ افسران سے ملی بھگت کر کے میونسپل کارپوریشن سمیت گوجرانوالہ شہر کے مختلف مقامات پر سائیکل موٹر سائیکل سٹینڈ کی آڑ میں’’جگا‘‘ وصول کرنے لگے دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں ہسپتالوں دیگر سرکاری دفاتر میں سائیکل سٹینڈز کی پارکنگ فیس ختم کر رکھی ہے مگر گوجرانوالہ کے بااثر جگا ٹیکس مافیا نے اپنے کارندوں کے ذریعے شہر بھر کے مختلف مقامات پر اعلیٰ افسران کی آشیر باد سے جگا وصول کر رہے ہیںآج تک کسی اعلیٰ افسر نے اس نازک ترین صورتحال کا نوٹس نہیں لیا ان مقامات میں اندرون شہر مین جی ٹی روڈ پر شاپنگ پلازے اور بعض بنک منیر چوک میں گوندل ہسپتال فاضل ہسپتال دیگر شامل ہیں جہاں پر یہ جگا ٹیکس مافیا روزانہ لاکھوں روپے’’جگا‘‘اکٹھا کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔