Home » Gujranwala » گوجرانوالہ کے صحافیوں کا مقامی صحافی سعدی بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ کے صحافیوں کا مقامی صحافی سعدی بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ(کرائمز رپورٹر)گوجرانوالہ کے صحافیوں نے مقامی صحافی سعدی بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ ٹراما سنٹر سے شروع ہوا اور ہسپتال روڈ سے ہوتا ہوا سی پی او آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ ریلی میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے سی پی او آفس کے باہر صحافیوں سے سینئر صحافی محمد اکرم ملک، طارق منیر بٹ،،علی حسین شاد،محمد شہباز جٹ، اشرف شاکر، ڈاکٹر عمر نصیر، یونین آف جرنلسٹ کے صدر راجہ حبیب، جنرل سیکرٹری راشد کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری شہباز احمد اور فرحان میر، فاروق عارف، یاسر جٹ نے خطاب کیا احتجاجی مظاہرے میں یونین آف جرنلسٹ کے ممبران و ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ شاہد اسلام، شفقت عمران، فیض چغتائی، عمر شیراز، حافظ خلیل الرحمن، حافظ عثمان، وحید احمد چوہان، انوار الحق ملک، سجاد ڈار، عادل اکرام، میاں عابد، خواجہ اویس، غلام فرید، شاہد گھمن، ضیغم وقار، نعیم اشرف گل، قیصر خان، ندیم ڈار، ملک واصل، ندیم شیخ، ملک یعقوب گجر، ملک توصیف اقبال، عرفان کامریڈ، فاروق عار، شکیل احمد، شاہد گھمن، رضوان شیخ، رانا خالد حسین، رفیق مغل، افتخار گل، شاہد بٹ، رانا عمر، عمران مغل، علی عمران ڈار، آصف سیٹھی، تنویر بٹ اسد اللہ خاں قیصر بٹ عتیق یوسف ضیاء ملک امتیاز اعوان خالد نعیم ڈاکٹر شہزاد اکرم ڈاکٹر طاہر شہزاد عدنان علی چوہدری قیصر ندیم محمد شفیق اقبال مرزا شبیر احمد عاطف چاند بٹ عمران چاند دلشاد احمد رانا امین وحید چوہان ناصر طفیل بھٹی رضوان جٹ ساجد بزمی متین بزمی خرم شہزاد رضوان حمید ‘عدنان اعظم رضا ‘محمد احمد ‘رضوان احمد مزمل حسین قاسم ضیاء اکمل بٹ مرزا شبیر بیگ شبیر حسین مغل اعجاز سیال عارف قریشی عاطف مسعود بٹ عباس بٹ سردار ذیشان طاہر چوہدری مبشر بٹ سلیم وارثی ، کاشف اسماعیل ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ میں شریک صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اکرم ملک طارق منیر بٹ ڈاکٹر عمر نصیر راجہ حبیب فرحان راشد میر یاسر جٹ فاروق عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعدی بٹ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اگر جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھادیں گے اور پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کی اپیل کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کو فوری بند کروایا جائے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا قتل عام ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی گوجرانوالہ پولیس سعدی بٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے منتقی انجام پر پہنچائے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفط کو یقینی بنایا جائے احتجاجی مظاہرے میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔