Home » Entertainment » شادی میں پرفام کرکےکترینہ دوکروڑروپےلےاُڑیں

شادی میں پرفام کرکےکترینہ دوکروڑروپےلےاُڑیں

بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف کو دوگھنٹوں کے دوکروڑ مل گئےوہ بھی فلم نہیں بلکہ شادی میں پرفارم کرنے کے ۔ بالی ووڈ اداکارائوں کو فلموں میں شادی کا سین شوٹ کرواتے ہوئے تو لاکھوں ملتے ہیں لیکن شادی میں شرکت کرنے پرکتنی رقم ملتی ہے یہ سوالیہ نشان رہا ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبر ملی کہ کیٹ کو ہائی پروفائل شادی میں شرکت کرنے کے ڈیڑھ کروڑروپے ملے۔ صرف ایک گھنٹے کی شرکت پر ڈیڑھ کروڑ ملنے کے بعد کترینہ کی ڈیمانڈ پھر بھی کم نہ ہوئی انھوں نے آگرہ کی ایک اور شادی میں دو گھنٹے پرفارم کرنے پر دوکروڑ روپے مانگ لئے۔ حالانکہ اسی شادی میں کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا بھی ڈانس کریں گی لیکن ان کا معاوضہ پھر بھی کیٹ کی ٹکر میں نہ آسکا۔