ورلڈ اسنوکر: محمد آصف کی مسلسل تیسری کامیابی
ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کینیڈا کے فبیان لوئیسن کو چار صفر فریم سے شکست دی۔ بلغاریہ کے شہر سوفیا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کے گروپ ایچ کے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کے کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کردیا۔ کینیڈا کے کیوئسٹ ایک بھی فریم نہ جیت سکے۔آصف نے بیسٹ آف سیون کے پہلے چاروں فریم جیت کر فتح حاصل کی۔ جس کے بعد ان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ محمد آصف ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔