Home » News » سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز48گھنٹوں کے لئے بند

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز48گھنٹوں کے لئے بند

  • Publish on November 28, 2012 in News
  • |
  • by admin

کراچی:سی این جی کے حصول میں مشکلات نے عوام کے دن کا چین اورراتوں کی نیندیں بھی غارت کردی ہیں ،سندھ بھر میں آج صبح 9 بجے سے 48گھنٹوں کیلئے پمپ بند تو ہوگئے لیکن کراچی میں رات بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں اسٹیشنز پر نظر آئی۔ اسٹیشنز تو آج صبح 9 بجے بند ہوئے لیکن کراچی میں عوام نے سی این جی بھرانے کے لیے رات کا بیشتر حصہ پمپ پر لگی لمبی قطاروں میں گزارااور یہ سلسلہ صبح 9 بجے تک جاری رہا اور بہت کم خوش نصیب ایسے تھے جو نہار منہ گھنٹوں انتظار کے بعد اسٹیشنز سے گیس بھروانے میں کامیاب ہوئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کی جیب پر ڈاکہ پڑناتو رک گیا لیکن اوگرا اور اسٹیشنز مالکان کے درمیان سی این جی کی قیمت کے حوالے سے ہونے والی لڑائی میں عوام قربانی کا بکرا بن گئی۔ پمپ مالکان کہتے ہیں کہ سی این جی کے موجودہ نرخ پر انہیں خسارے کا سامنا ہے جس کے بعد اتوار سے ملک بھر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔