Home » Gujranwala » پاکستان کی خوشحالی کیلئے سب کو ایک ہونا پڑے گا ، حبیب آفریدی

پاکستان کی خوشحالی کیلئے سب کو ایک ہونا پڑے گا ، حبیب آفریدی

گوجرانوالہ(صدائے خیبر نیوز)پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اور ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار پختون ویلفےئر فیڈریشن کے ضلعی صدر حبیب خان آفریدی نے پختون برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، پختون ویلفےئر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان خٹک کی قیادت میں وفد میں حاجی گل محمد ،نواز خان خٹک ، حاجی محمد انور خان ، سکندر خان ، نیک نظر ، غلام صدیق ، محمد اکرم خان نے اور نواز خان پریس والا شریک تھے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے گوجرانوالہ کی پختون برادری تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر ایک فلیٹ فارم پردیکھنا چاہیے تاکہ ملک کی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔