Home » Gujranwala » حمزہ شہباز شریف کے جلسہ سے مخالفین کی نیندیں اُڑ گئی ، حاجی مظفر بٹ

حمزہ شہباز شریف کے جلسہ سے مخالفین کی نیندیں اُڑ گئی ، حاجی مظفر بٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ناظم حاجی مظفر اقبال بٹ نے کہا حلقہ پی پی92کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے نام ہو گا ، مخالفین کی نیند پہلے ہی اڑ چکی تھی مگر جب ہمارے لیڈر ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے نوشہرہ روڈ پر سینکڑوں کی تعداد سے عوامی خطاب کیا تب سے پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں کے غباروں سے ہوا نکل گئی ہے مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا ، مسلم لیگ ن ایک جماعت ہے جس کا ہر ایک سپاہی اپنے لیڈر کی آواز پر لبیک کہتا ہے ۔