Home » Gujranwala » ہمارے خاندان کے کسی بھی فرد نے جب بھی کوئی بات کی اس سے پیچھے نہیں ہٹھے ، جمشید سلطان

ہمارے خاندان کے کسی بھی فرد نے جب بھی کوئی بات کی اس سے پیچھے نہیں ہٹھے ، جمشید سلطان

نوشہرہ ورکاں(اطہرشفیق میر)چوہدری جمشید سلطان ورک امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 102نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ انشاء اللہ ہر صورت میں انتخاب میں حصہ لونگا جس کیلئے میں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے عوام کی طرف سے ملنے والے بھر پور رسپانس کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیںکہ میں نے انتخاب میں حصہ نہیں لینا اس میں بالکل کوئی حقیقت نہیں حالات کیسے بھی ہوں انتخابات میں بھر پور حصہ لونگا پارٹی یا گروپ کوئی بھی ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ علاقہ کی عوام یہ بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارے خاندان کے کسی بھی فرد نے جب بھی کوئی بات کی پھر اس سے پیچھے نہیں ہٹھے میں بھی اپنے خاندان کی روائت کو بر قرار رکھتے ہوئے اپنے دوستوں عزیزوں ووٹروں اور سپورٹروں کوساتھ لیکر چل رہا ہوںور آئندہ بھی ان کیساتھ باہمی صلاح مشورہ کیساتھ ہی فیصلے کروں گا انہوں نے مزید کہا علاقہ کی عوام گواہ ہیں کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں سے ہمیشہ وہی امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں جن کو ہمارے خاندان نے سپورٹ کیا جو دوسروں کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں وہ اپنی کامیابی کیلئے بھی ہر طریقہ استعمال کریں گے انشاء اللہ کامیابی ہماری ہوگی۔