Home » Gujranwala » ماڈل پولیس اسٹیشن ماڈل لکھنے سے یا بلڈنگ ماڈل بنانے سے نہیں بنے گا، ذوالفقار چیمہ

ماڈل پولیس اسٹیشن ماڈل لکھنے سے یا بلڈنگ ماڈل بنانے سے نہیں بنے گا، ذوالفقار چیمہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ماڈل پولیس اسٹیشن ماڈل لکھنے سے یا بلڈنگ ماڈل بنانے سے نہیں بنے گا۔ بلکہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرتے ہوئے عوام الناس کو فری اور بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں تعینات پولیس افسران و ملازمان کو چاہیے کہ تھانہ کو حقیقی معنوں میں ماڈل بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں۔ اپنا کام خلوص نیت ، جذبہ ایمانی، حب الوطنی ، دل جمی سے کریںاوراپنے اندر چھپی ہوئی خدا داد صلاحتیوں کو بروے کار لاکراللہ کی مد د سے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ نے گذشتہ روز ماڈل پولیس اسٹیشن ماڈل ٹاؤن کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، سی پی او عبدالرزاق چیمہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی پٹرولنگ افضل محمود بٹ، ایس پی سٹی محمد ہارون جوئیہ،سابقہ صدر چیمبر ملک ظہیر الحق،صدر واپڈا ٹاؤن مستنصر ساہی، ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن عبدالقیوم گوندل،ایس ایچ او علی اکبر چٹھہ، پولیس ترجمان عامر وسیم ودیگرافسران بھی تھے۔ آ ر پی اوشیخوپورہ نے دوران وزٹ ماڈل پولیس اسٹیشن ماڈل ٹاؤن کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہیں شعبہ جات پر مامور پولیس افسران و ملازمان نے اپنی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی۔اے ایس آئی عنصر وڑائچ نے اپنی بیٹ کے بارے میںمعزز شہریوں و افسران کو بریفنگ دی اور کہا کہ اللہ کی رحمت سے اورسنئیرافسران کی پالیسی کے مطابق موثر پلاننگ کے ساتھ بیٹ میں پیٹرولنگ و ناکہ بندی کرنے سے ان کی بیٹ میں جرائم کا گراف پہلے سے کافی کم ہے۔سابقہ صدر چیمبر ملک ظہیر، صدر واپڈا ٹاؤن مستنصر ساہی نے عورتوں کے علیحدہ سیل اورتھانہ کی کار کردگی کوجائزہ لیتے ہوئے آر پی او کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ہم کسی ترقیافتہ ملک کے پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ نے آر پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔