Home » Gujranwala » حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹی انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے ،میاں محسن عزیز

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹی انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے ،میاں محسن عزیز

کامونکے(محمد صفدربٹ سے)موجودہ دور تاریخ کا بدترین دور ہے ،اپنے اقتدار کے دوران حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کاآخری نوالہ بھی چھین لیاہے ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹی انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے ،ان خیالات کااظہار رائس ملزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ معروف رائس ایکسپورٹرمیاں اقبال عزیز ،اور پاکستان کے ایگزیکٹوممبر میاں محسن عزیز نے آزادپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عوام کو روٹی کپڑااورمکان دینے کانعرہ لگاکر اقتدار میں آنیوالی پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کاآخری نوالہ اور سروں سے چھت بھی چھین لی ہے اوریہ کہناغلط نہ ہوگا کہ موجودہ دور تاریخ کا بدترین دور رہاہے جس میں مہنگائی ،بے روزگاری سمیت بے شمار بحرانوں نے قوم کو پتھر کے دور میں دھکیل دیاہے ،انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹی انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے ملکی معیشت برباد ہوگئی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ملک کی عوام کو چاہئے کہ آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کاحق استعمال کریں اور جوقیادت بہترہو اس کو ملک کی خدمت کے لئے منتخب کریں ۔