Home » Gujranwala » پاکستان تحریک انصاف کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیگی، عقیل ڈار

پاکستان تحریک انصاف کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیگی، عقیل ڈار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دے گی اور ملک کو دنیا میں بلند مقام پر پہنچائے گی ۔ ورکر لوگوں کو تحریک انصاف کا منشور بتائیں کیونکہ ورکرز ہی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی94کے امیدوار عقیل ڈار نے سٹی سیکرٹریٹ میں عمران خان کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سٹی کے تمام آرگنائززنے کارکنوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی ۔ جن میں علی بٹ ، محمود عالم ہاشمی ، محمد فہد ، تنویر بٹ ، یوسف خاں ،محمد علی ، اعظم بٹ ، دلدار میراں ، حافظ ارمغان احسن و دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔ تقریر کے آخر میں عقیل ڈار کی قیادت میں کارکنوں نے قائد عمران خان کی 60ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔