Home » Gujranwala » ایمن آباد رول ہیلتھ سنٹر کا ڈاکٹر نصیر اعوان بے حسی کی تمام حدیں پھلانگ گیا

ایمن آباد رول ہیلتھ سنٹر کا ڈاکٹر نصیر اعوان بے حسی کی تمام حدیں پھلانگ گیا

ایمن آباد(ملک سخاوت علی ناز سے)ایمن آباد رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر کی بے حسی ایکسیڈنٹ میں طالبعلم کی ٹانگ ٹوٹ گئی ڈیڑھ گھنٹہ مریض درد سے تڑپتا رہا ڈاکٹر نے مریض کوچیک کرنا گوارہ نہ کیا ڈاکٹر خوش گپیوں میں مصروف ،ورثاء کا ڈاکٹر کیخلاف زبردست احتجاج تفصیل کے مطابق ایمن آباد ٹاؤن کے رہائشی جاوید یوسف کا13سالہ بیٹا جو موڑ ایمن آباد اپنے گھر جارہا تھا کہ ایمن آباد روڈ پر ایکسیڈنٹ ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ایمن آباد لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر کی بے حسی اور غفلت آڑے آگئی معصوم طالبعلم ڈیڑھ گھنٹہ تک ایمبر جنسی میں تڑپتا رہا وہاں پر ڈیوتی پر موجود سینئر ایم او ڈاکٹر نصیر اعوان نے مریض کو چیک تک نہ کیا وارثان محمد جاوید ، عبدالقیوم نے الزام لگایا کہ ہمارا بیٹا درد سے ڈیڑھ گھنٹہ تک ٹرپتا رہا ہے مگر ڈاکٹر نے دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا ورثاء کے زبردست احتجاج پر ڈیوٹی پر موجود ڈسپنسر سکندر نے مرہم پٹی لگائی اور مریض کو گوجرانوالہ ریفر کر دیا، ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر نصیر کو فوراً تبدیل کیا جائے ،معصوم طالبعلم ابدال کے متعلق ڈاکٹر نصیر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنے موقف میں بتایا کہ مریض STABLEہے ٹانگ فریکچر ہوئی ہے اسے گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ہے خطرے والی کوئی بات نہیں مریض کو درد کا ٹیکہ لگا دیا گیا ہے اور مریض کو خود میں نے چیک کیا ہے۔