Home » Gujranwala » قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائے گی،سٹی پولیس آفیسر

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائے گی،سٹی پولیس آفیسر

گوجرانوالہ(سینئر رپورٹر)سپریم کورٹ کے فیصلوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔قانون اور آئین کی بالا دستی کو قائم کیا جائے گا۔ شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پاپندی ہو گی۔ پولیس اور رینجرز کے ذریعے پولینگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشن کے 400گزکے اندر نہ تو کسی پارٹی کا کوئی کیمپ لگے گا اور نہ ہی کسی ووٹر کو اس حدود کے اندر کنوینس کرنے کی اجازت ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر صرف مجاز اشخاص/افسران داخل ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈی سی او محمد امین چوہدری نے اپنے آفس میں سنیئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ ، لیفٹینٹ کرنل شہباز اکبر قاضی ونگ کمانڈر رینجرز، ایس ایس پی آپریشنز کامران یوسف ملک، ایس پی سٹی محمد ہارون جوئیہ، عامر جاویدریٹرننگ آفیسر حلقہ PP-92گوجرانوالہ، اے سی سٹی سید صلاح الدین، انسپکٹر سیکورٹی ملک نعیم اور امیدوران حلقہ بھی موجود تھے۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ امیدوران حلقہ کو پولیس کی جانب سے پولیس افسران برائے سیکورٹی مہیا کر دئیے گئے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔کسی کو قان ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی۔ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لیے تمام آئینی و قانونی ذمداریوں سے عہدہ برآں ہونگے۔ پرئیذانگ آفیسر کو مجسٹریٹ درجہ اول/سمری ٹرائل کے اختیار ات حاصل ہونگے۔ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ تمام ووٹرز اپنے شناختی کارڈ کا نمبر اپنے موبائل پر لکھ کر 8300پر مسیج کر کے پولنگ اسٹشن کے بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈاکخانہ کے ذریعے ووٹر ز کے گھر وں پر بھی پولنگ اسٹیشن کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔