Home » News » شاردا سیکٹر،لینڈ سلائیڈنگ،8فوجیوں سمیت 14شہید

شاردا سیکٹر،لینڈ سلائیڈنگ،8فوجیوں سمیت 14شہید

  • Publish on December 3, 2012 in News
  • |
  • by admin

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب شاردا سیکٹر برفانی تودوں کی زد میں آ کر شہیدہونے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی، سات افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ مظفر آباد سے اسّی میل دور وادی نیلم کے شاردا سیکٹر میں پیش آیا، دشوار گزار علاقے اور خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پہلا تودہ جمعہ کی صبح گرا تھا جس میں تین فوجی شہید ہوئے۔ لاشوں کی تلاش کیلئے آٹھ فوجی اور دس عام شہری امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ دوسری لینڈ سلائیڈنگ میں وہ بھی دب گئے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آٹھ فوجی جوانوں اور چھ سویلین کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں۔ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب جموں و کشمیر سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عمران اللہ کو سپردخاک کردیا گیا ۔ کیپٹن عمران اللہ شہید کی نماز جنازہ لودھراں کے چک تین سو پینتالیس میں دن ایک بجے مقامی اسکول کے میدان میں اد اکی گئی۔