Home » News » کویت میں پارلیمانی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

کویت میں پارلیمانی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

  • Publish on December 3, 2012 in News
  • |
  • by admin

کویت میں پارلیمنٹ کی پچاس نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے بائیکاٹ کردیا ہے۔ کویت میں نئے انتخابی قوانین کے تحت گزشتہ روز پولنگ ہوئی ۔ مقررہ وقت پر سکیورٹی اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشن کوتالے لگادیئے۔ چار لاکھ تئیس ہزار افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ انتخابی عملہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کررہا ہے۔تیل کی دولت سے مالا مال ملک کویت میں رواں سال دوسری مرتبہ انتخابات ہورہے ہیں۔ کویت کے موجودہ امیر شیخ صباح ال احمدال صباح نے اکتوبرمیں ایک ووٹ کو چارافراد پرمشتمل کردیاتھا۔ نئے انتخابی قوانین پراپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے امیدواروں کے کامیابی کی شرح کم ہوجائے گی۔ پچاس نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ کیلئے پولنگ کی شرح معمول سے کم رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن پارلیمانی نتائج کا اعلاج آج جاری کردے گا۔ نئے قوانین کی خلاف کویت کی تاریخ میں سب سے بڑا مظاہرہ بھی کیاگیا۔