Home » News » حکومتی نااہلی کی وجہ سے صحت کی سہولیات نہیں ہیں،ڈاکٹر قدیر

حکومتی نااہلی کی وجہ سے صحت کی سہولیات نہیں ہیں،ڈاکٹر قدیر

  • Publish on December 3, 2012 in News
  • |
  • by admin

پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے صحت جیسے اہم شعبے میں غریب اور نادار مریض اپنا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے جس کے باعث مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والے اداروں کا رخ کر رہے ہیں،پاکستان کڈنی سنٹر کے قیام سے گردے کی مرض میں مبتلا مریض اپنا بہتر طور پر علاج کروا سکیں گے۔ایبٹ آباد میں پاکستان کڈنی سنٹر کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی ادارے سرکاری اداروں سے بہتر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور پاکستان کڈنی سنٹر بھی ہزارہ ڈویثرن اور بالخصوص ایبٹ آباد کی عوام کے لیے تخفہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کم تنخواہ لینے والامتوسط طبقہ جو گردے کے عارضہ میں مبتلا ہے وہ اپنا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستاں کڈنی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا ،یہ منصوبہ مارچ دو ہزار تیرہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔