Home » News » کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، رحمان ملک بریفنگ دینگے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، رحمان ملک بریفنگ دینگے

  • Publish on December 3, 2012 in News
  • |
  • by admin

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر ارکان اسمبلی کو اِن کیمرہ بریفنگ دیں گے، اسپیکر اسلم بھوتانی نے اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان کی جانب سے طلب کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے اِن کیمرہ بریفنگ کے باعث اراکین اسمبلی کے علاوہ تمام انٹری پاسز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے اس اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ جب تک موجودہ حکومت کی آئینی حیثیت واضح نہیں ہوجاتی وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے جبکہ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کریں گے۔