امریکی باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے ٹوائی لائٹ کاراج
- Entertainment on December 3, 2012 in
- |
- by admin
نیویارک :ہالی ووڈ مووی ٹوائی لائٹ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے، 3 ہفتوں میں 250 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا۔ ٹوائی لائٹ ساگاکی آخری فلم بریکنگ ڈاوٴن پارٹ ٹو 17.4 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ مسلسل تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر ٹاپ پر رہی۔ ویمپائر اسٹوری مجموعی طور پر 250ملین کماچکی ہے۔ بانڈ سیریز کی فلم اسکائی فال نے ریلیزکے چوتھے ہفتے 17 ملین ڈالر کا کامیاب بزنس کیا اور ایجنٹ زیرو زیرو سیون اب تک 246 ملین ڈالر بٹور چکا ہے۔ اسٹیون اسپیل برگ کی لنکن اور رائز آف دی گارجینز تیسرے نمبر پر رہیں۔