Home » Business » ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

کراچی:مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کر دیا، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلو ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے مہنگی کردی ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 55روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 220روپے مہنگا ہو گیا ، انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 40ڈالر فی ٹن کمی ہوئی ہے ، مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد کراچی فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور جہلم میں گھریلو سلنڈر 1690روپے کا ہو گیا ، ملتان بہاولپور، اٹک راولپنڈی اسلام آباد مظفر گڑھ ، پشاور اور مانسہرہ اور مری میں 1930روپے جبکہ فاٹا اور گلگت میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2410روپے تک پہنچ گیا ۔