Home » Business » تہران: ڈاکٹر عاصم کی ایرانی صدر سے ملاقات، گیس منصوبے پر گفتگو

تہران: ڈاکٹر عاصم کی ایرانی صدر سے ملاقات، گیس منصوبے پر گفتگو

تہران میں مشیر پیٹرولیم عاصم حسین نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی، ملاقات میں گیس پائپ لائن منصوبے پر سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی سرکاری ٹی و ی کے مطابق ملاقات میں وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر احمدی نژاد کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی۔ اس سے پہلے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ایرانی وزیر خارجہ اور وزیر پیٹرولیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں ۔