Home » News » مصر : ججوں نے آئینی مسودے پر عوامی ریفرنڈم غیرقانونی قرار دیدیا

مصر : ججوں نے آئینی مسودے پر عوامی ریفرنڈم غیرقانونی قرار دیدیا

  • Publish on December 3, 2012 in News
  • |
  • by admin

قاہرہ :مصرمیں سپریم آئینی عدالت کے ججزنے آئینی مسودے پر 15 دسمبر کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کو غیرقانونی قراردے دیاہے۔سپریم آئینی کونسل کے ججزنے ایک اجلاس میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آئینی مسودے سے متعلق عوامی ریفرنڈم کی نگرانی نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے صدر مرسی کے سیکڑوں حامیوں نے اعلیٰ عدلیہ کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے صدر مرسی اور اخوان المسلمون کے حق میں نعرے لگائے اور سپریم آئینی عدالت کے ججوں کو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا، جو قانون ساز اسمبلی اور شوریٰ کونسل کی تحلیل سے متعلق سماعت کرنے والے تھے۔ ججوں نے احتجاج کو آزاد عدلیہ کے معاملات میں مداخلت اور اتوار کو سیاہ دن قرار دیا۔