محمدآصف اسنوکرکےعالمی چیمپئن بن گئے
پاکستان کےمحمدآصف اٹھارہ سال بعد اسنوکرکےعالمی چیمپئن بن گئے ۔ فائنل میں برطانوی کھلاڑی گیر ولسن کوآٹھ کےمقابلےمیں دس فریمزسےشکست دیدی ۔ بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے مینز فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور انگلینڈ کے گیری ولسن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔اسنوکر چیمپئن شپ کے بیسٹ آف نائنٹین فریمز پر مشتمل فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے انگلش کھلاڑی گیری ولسن کیخلاف آٹھ کے مقابلے میں دس فریم سے برتری حاصل کی۔محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت کرعالمی چیمپیئن محمد یوسف کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہوگئے جنھیں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔