Home » Gujranwala » پنجاب حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، میاں مظہر جاوید

پنجاب حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، میاں مظہر جاوید

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) و سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔ عوام آئندہ انتخابات میں بہتر فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں تاکہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ عوام سونامی خان اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی جماعت کے کھوکھلے نعروں کو رد کر کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں ۔ مسلم لیگ(ن) چاروں صوبوں میں برسراقتدار آ کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کریگی ۔